مذاکرات کو این آر او کا رنگ دینا افسوس ناک ہے : شوکت یوسفزئی

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے مذاکرات کو این آر او کا رنگ دینا افسوس ناک ہے،حکومت نے سنجیدگی نہ دکھائی تو مذاکرات کا عمل متاثر ہوسکتا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسف نے کہا ہےکہ وفاقی وزراء کے مذاکرات حوالے سے بے سروپا بیانات سمجھ سے بالاتر ہیں،حکومت اپنے وزراء کو مذاکرات کے حوالے سے غیرضروری بیان بازی سے روکے۔
شوکت یوسف زئی نےکہاکہ ملک کو معاشی دلدل اور سیاسی بحران سے نکالنے کےلیے پی ٹی آئی مذاکرات کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ مذاکراتی کمیٹی کی اب تک عمران خان سےملاقات نہیں کروائی گئی جس سے حکومت کی بدنیتی ظاہر ہورہی ہے، حکومتی مذاکراتی ٹیم جب چاہتی ہے اپنےلیڈر سے مشاورت کرسکتی ہے لیکن یہ حق پی ٹی آئی کو نہیں دیا جارہا،لگتا ہے حکومت خوف میں مذاکرات کررہی ہے۔
شوکت یوسف زئی نے کہاکہ مذاکرات بےنتیجہ ہوئےتو سول نافرمانی کی تحریک سے حکومت کےلیے مشکلات پیدا ہوں گی۔ انہوں نےکہا کہ 190 ملین پاؤنڈز کا فیصلہ بار بار موخر کرنا نظام انصاف کےلیے دھچکاہے اور حکومت مذاکرات سے عدالتی نظام کو دور رکھے۔
یو اے ای نے پاکستان کا دو ارب ڈالرکا قرض رول اوور کردیا : وزیر اعظم
ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نہ تو بنی گالہ اور نہ ہی ملک سے باہر جائیں گے،وہ عدالتی نظام کےذریعے ہی اپنے آپ کو بےگناہ ثابت کرکے باہر آئیں گے۔عمران خان کوئی این ار آو قبول نہیں کریں گے۔
