کانگریس رکن ٹم برشیٹ کا ٹرمپ سے افغان طالبان کی مالی امداد روکنے کا مطالبہ
امریکی کانگریس کےرکن ٹم برشیٹ نےنومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے افغان طالبان کی مالی امداد روکنےکا مطالبہ کردیا ۔
ڈونلڈ ٹرمپ کولکھے گئے خط میں امریکی کانگریس کے رکن ٹم برشیٹ نےغیرملکی امدادکودہشتگردوں کی مالی معاونت کے ساتھ تشبیہ دی اور افغانستان کےمرکزی بینک کوبھیجی جانے والی رقم کی ترسیل کےبارے میں خطرہ ظاہرکیا ہے۔
کینیڈا کےوزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا مستعفی ہونےکا اعلان
ٹم برشیٹ نےاپنےخط میں لکھا کہ بائیڈن انتظامیہ کےتحت امریکی غیر ملکی امداد بالواسطہ طور پر طالبان کی مالی معاونت کررہی تھی،طالبان کو فنڈز فراہم کرنے سےدنیا بھر میں دہشتگردی کی مالی معاونت کامنصوبہ بنایا جارہا ہے لہٰذا امریکا کوبیرون ملک اپنےدشمنوں کی مالی امداد نہیں کرنی چاہیےاس لیےطالبان کودی جانےوالی امریکی غیرملکی امداد کو روک دیں۔
دوسری جانب امریکی رکن کانگریس ٹم برشیٹ کا خط سامنے آنےکےبعد ایلون مسک نےبھی سوال اٹھادیا ہے۔