شوال کاچاندنظرآگیا،عیدالفطرکل ہوگی

 پاکستان میں شوال کاچاندنظرآگیا،ملک بھر میں عیدالفطرکل مذہبی جوش وجذبے سے منائی جائے گی۔

عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولاناعبدالخبیرآزادکی زیرصدارت ہوا۔رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے دوران  لاہور اور اسلام آباد میں چاندنظرآنے کی شہادت موصول ہوئی۔

وزارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مذہبی امور اسلام آباد میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔علمائے کرام، سپارکو اور محکمہ موسمیات کے ماہرین بھی شریک تھے۔

Back to top button