تھانہ کوہسار کے مقدمے میں شیخ رشید کی ضمانت کنفرم

سیشن عدالت نے تھانہ کوہسار کے مقدمے میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی ضمانت کنفرم  کردی ۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست ضمانت پرسماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہرعباس سپرا نے کی۔

شیخ رشید اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نےتھانہ کوہسار مقدمہ میں ضمانت کی توثیق کردی۔

ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عدالت سے یہاں بھی ضمانت کنفرم ہوگئی ہے، 20 تاریخ کو لاہور ہائیکورٹ میں پتا چلے گا مجھ پر کل کتنے کیسز ہیں، تاہم کیسز جھوٹ پر مبنی ہیں۔

Back to top button