15روز میں ڈیڑھ لاکھ سےزائد لرنر لائسنس جاری

لاہور ٹریفک پولیس کی کم عمر ڈرائیور،بغیرلائسنس گاڑی،موٹرسائیکل چلانے والوں کیخلاف مہم جاری ہے ۔
سٹی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ 15روز میں ایک لاکھ73ہزار317نئے لرنرلائسنس جاری کئے گئے ہیں۔45ہزارسےزائد شہریوں نے لرنرپرمٹ کی تجدید کرائی۔11ہزارسےزائد شہریوں نے فرش ڈرائیونگ بنوایا۔
سی ٹی او کاکہنا ہے کہ 34پولیس خدمت مراکزسےشہری استفادہ حاصل کررہےہیں۔ بغیر لائسنس 5ہزار902ڈرائیورز کیخلاف مقدمات درج کئے گئے۔ابتک 5ہزار778کم عمر ڈرائیورزکیخلاف کارروائی کی گئی۔لرنرپرمٹ پرگاڑی چلانے والوں کو 2،2ہزارجرمانہ کیا۔