بشریٰ بی بی اور گنڈاپور کے فرار ہونے کے بعد مانسہرہ میں پناہ

ڈی چوک میں احتجاج سے فرار ہونے کےبعد وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی نے مانسہرہ پہنچ کر پناہ لےلی۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کےساتھ عمر ایوب بھی موجود ہیں،علی امین گنڈاپور،بشریٰ بی بی اور عمر ایوب خان مانسہرہ میں ہنگامی پریس کانفرنس کریں گے۔
واضح رہےکہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث مظاہرین کے خلاف بلیو ایریا میں گرینڈ کریک ڈاؤن کیاگیا، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی موقع سے فرار ہوگئے۔
بلیو ایریا میں گرینڈ آپریشن میں رینجرز،اے ٹی ایس کمانڈوز اور پنجاب پولیس شامل تھی،گرینڈ آپریشن میں ڈیڑھ ہزار کے قریب پنجاب اور اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔
پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان
خیبر چوک اور کلثوم پلازہ کےدرمیان آپریشن کےدوران پولیس نے تمام ہٹائے گئے کنٹینرز کو واپس نصب کر دیا، تحریک انصاف کے مرکزی کنٹینر کو آگ لگ گئی، پی ٹی آئی کے 450 سے زائد کارکنوں کو بھی حراست میں لےلیا گیا۔
