پولیس کانسٹیبل کےجاں بحق ہونےکا مقدمہ عمران خان سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کےخلاف درج

تحریک انصاف کےاحتجاج کےدوران ہکلہ انٹرچینج کےقریب پولیس کانسٹیبل کےجاں بحق ہونےکا مقدمہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کےخلاف درج کرلیا گیا۔

مقدمےمیں بانی پی ٹی آئی عمران خان، عمر امین گنڈاپور، سالار خان کاکڑاور شاہد خٹک  کو ملزم نامزد کیا گیا ہےجب کہ مقدمےمیں انسداد دہشتگردی ایکٹ سمیت 14 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کےمطابق بانی پی ٹی آئی اور قیادت کی مجرمانہ سازش کےتحت ملزمان نے پولیس افسران اوراہلکاروں پر ڈنڈوں اور پتھروں سےحملہ کیا،ملزمان کی شیلنگ کےباعث پولیس منتشرہوئی۔

 

پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان

ایف آئی آرمیں کہا گیا ہےکہ ملزمان نےکانسٹیبل مبشرحسن کو زخمی کیا اوراغوا کرکےلےگئے، بعد میں ہکلہ پل کے نیچے پھینک کر فرار ہوگئے جس کےبعد کانسٹیبل مبشر حسن کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبرنہ ہوسکے۔

واضح رہےکہ ہکلہ انٹرچینج کےقریب مبینہ طور پر تحریک انصاف کے کارکنوں کےتشدد سےجاں بحق پولیس کانسٹیبل مبشرکا تعلق مظفرگڑھ سےتھا، 46 سالہ مبشرکے 2 بیٹیوں سمیت 3 بچے ہیں۔

خیال رہےکہ تحریک انصاف نےاسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کااعلان کردیا ہے۔

Back to top button