شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی میں 3 پریشر گروپس ہونے کا انکشاف کر دیا

رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نےانکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف میں 3 پریشر گروپس ہیں جن میں اہم کردار پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کا ہے جواپنا بیانیہ پیش کرتا ہے۔
رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں اس وقت 3 پریشر گروپس ہیں جس میں ایک میڈیا ہے، پی ٹی آئی کا میڈیا خصوصاً یوٹیوبرز ڈالرز بنانے کےلیے پی ٹی آئی کے لیے جو بیانیہ بناتے ہیں، اس کی قیمت پاکستان میں پی ٹی آئی اورخان صاحب کو چکانا پڑتی ہے، پی ٹی آئی میں اختلافات اور انتشار پیدا کرنے میں اس میڈیا کا بہت بڑا کردار ہے۔
ان کا کہنا تھا دوسرا بڑا گروپ جو میں سمجھتا ہوں وہ یہ ہے کہ کےپی کی قیادت لسانیت کی وجہ سےپنجاب کے لوگوں کی ایما پر یہاں شکار ہو رہی ہے،اس کی وجہ یہ ہے کہ صرف پختونخوا میں پی ٹی آئی کی تنظیم ہے باقی تینوں صوبوں میں تو پارٹی تنظیم نہ ہونےکے برابر ہے۔
اسٹیبلشمنٹ سےمذاکرات سے متعلق سوال پر شیر افضل مرورت کا کہنا تھا پی ٹی آئی اوراسٹیبلشمنٹ 3 دفعہ انگیج رہی لیکن پی ٹی آئی اس انگیجمنٹ کا فائدہ نہیں اٹھا سکی،پی ٹی آئی اسٹبیلشمنٹ سے مذاکرات کی امید تو لگائےرکھتی ہے لیکن اسٹیبلشمنٹ نےپی ٹی آئی کے ساتھ اس بار مذاکرات میں ابھی سنجیدگی نہیں دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف میں اسد قیصر کو سازشی قرار دیے جانے کے بیانیے سے متعلق سوال پر ممبر قومی اسمبلی کا کہنا تھا میں اس سےاتفاق نہیں کرتا کہ اسد قیصر سازشی ہے، وہ تو میرے بہت ہی مہربان اور دوست ہیں، ان کے درمیان اختلافات تو الیکشن سےپہلے سےتھےاور میرا خیال ہےکہ بہت سی باتوں کی وجہ عمران خان صاحب کا یہ فیصلہ بھی ہے جس کے ذریعے سے علی امین گنڈا پورسےصوبائی صدارت کا منصب لے لیا گیا۔
عمران خان کی رہائی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی : علی امین گنڈاپور
شیر افضل مروت کا کہنا تھا علی امین گنڈاپورکو اعتماد میں لیےبغیر صوبائی صدارت سےہٹایا گیا، پھر کے پی میں جس طرح پی ٹی آئی میں تنظیمی عہدے دیےجا رہے ہیں میں سمجھتا ہوں کہ اس سے علی امین کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور 4 ماہ پہلےجس پوزیشن پرتھے آج نہیں ہیں،
علی امین گنڈاپور کےخلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کےکان بھرے جا رہےہیں تاکہ علی امین کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچایا جا سکے۔
وزیر اعلیٰ کے پی کی کرسی کو خطرے سےمتعلق سوال پر شیر افضل مروت کا کہنا تھا پی ٹی آئی میں کچھ بھی کسی بھی وقت ہوسکتا ہے، پی ٹی آئی میں کانا پھوسی پرفیصلے ہوتے ہیں، پی ٹی آئی میں صبح کوئی وزیر ہوتا ہے، شام کو پتہ چلتا ہے کہ بےعزت ہو کر نکال دیا گیا، بانی پی ٹی آئی عمران خٓن ہمیشہ غیرمتوقع فیصلے کرتے ہیں،وہ ایسے فیصلے کرتے ہیں جس کی کسی کو امید بھی نہیں ہوتی۔
پاکستان تحریک انصاف میں دوبارہ شمولیت سےمتعلق سوال پر شیر افضل مروت کا کہنا تھایہ تو خان صاحب اور پارٹی کو دیکھنا ہو گا، لیکن آج کل میں پولیس اورایجنسیوں کے چھاپوں سے بچا ہوا ہوں اورمیرےاوپر کیسز بھی نہیں ہو رہے جس کی وجہ سے آزادی سے گھوم پھر سکتا ہوں،یہ امکان تھوڑ لمبا ہو جائے تو مجھےخوشی ہوگی۔
