عالمی برادری دہشت گردی سے نمٹنے کےلیے پاکستان سے تعاون کرے : محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی وفد سے ملاقات میں کہا کہ دہشت گردی صرف پاکستان کی جنگ نہیں،دہشت گردی سے نمٹنے کےلیے عالمی برادری کو پاکستان سے تعاون کرنا ہوگا۔
وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے امریکی وفد کے سربراہ و محکمۂ خارجہ کے سینئر عہدے دار سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں پاک امریکا تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال کیاگیا۔
ملاقات میں دہشت گردی،اسمگلنگ اور انسداد منشیات کے شعبوں میں باہمی اشتراک بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔
امریکی عہدے دار نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملےکی مذمت کی اور جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔
وزیر داخلہ نے امریکی عہدے دار کو انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں کیےگئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے ذریعے امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سےفائدہ اٹھاسکتی ہیں جون میں مشترکہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈائیلاگ کا انعقاد انسداد دہشت گردی میں تعاون بڑھانے کےلیے اہم ثابت ہوگا۔
عمران خان کی رہائی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی : علی امین گنڈاپور
انہوں نے کہاکہ دہشت گردی صرف پاکستان کی جنگ نہیں،دہشت گردی سے نمٹنے کےلیے عالمی برادری کو پاکستان سے تعاون کرنا ہو گا، پاکستان کو بھی امریکا کی طرح غیرقانونی تارکین وطن کے مسائل کا سامنا ہے۔
امریکی عہدے دار نے مطلوب دہشت گرد شریف اللّٰہ کی گرفتاری میں تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
