شبلی فراز اور عمر ایوب نے ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ بطور وکیل سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں شبلی فراز اور عمر ایوب کو پشاور ہائی کورٹ نے ڈی سیٹ کرنے کے فیصلے پر حکم امتناع دیا تھا، یکم اکتوبر کو پشاور ہائی کورٹ نے حکم امتناع ختم کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی تھی۔
سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو پشاور ہائی کورٹ نے مجاز فورم کے سامنے سرنڈر کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔
خیبرپختونخوا حکومت کا 9 مئی کے کیس واپس لینے کا فیصلہ
یاد رہے کہ شبلی فراز اور عمر ایوب نے عدالتوں سے سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے شبلی فراز اور عمر ایوب کو سزائیں ہونے کے بعد ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
