شبلی فراز نے شیر افضل کی پارٹی سے بے دخلی کے معاملے کو غیر اہم قرار دے دیا

رہنما پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز نے شیر افضل مروت کی پارٹی سے بے دخلی کے معاملے کو غیر اہم قرار دےدیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے پر بہت شور شرابہ ہورہا ہے؟ اس پر شبلی فراز نے کہاکہ کوئی اہم سوال کریں جو ملک میں ہورہا ہے دہشت گردی بڑھ رہی ہے،مہنگائی بڑھ رہی ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھاکہ صرف سرکاری ملازمین ہی نہیں پورا پاکستان احتجاج کر رہا ہے،مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ پاکستان بھر کےلوگ مہنگائی اور افراتفری کا شکار ہیں۔ہم سینیٹ میں مسائل کےخلاف آواز اٹھارہے ہیں اور اٹھاتے رہیں گے۔

شہباز گل نے عمران خان کے  موبائل چوری کرکے فیض حمید کو دیے : شیر افضل مروت

انہوں نے کہاکہ اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانےکا فیصلہ پارٹی کرےگی میں نہیں کروں گا۔مذاکرات ہوں تو بامقصد ہونےچاہئیں۔

Back to top button