چیمپئنز ٹرافی : جنوبی افریقا نے افغانستان کو 316 رنز کا ہدف دے دیا

چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنائے۔
افغانستان کے خلاف جنوبی افریقا کے افتتاحی بلے باز ٹونی ڈی زورزی 11 گیندوں پر 11 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ جس کے بعد اوپنر ریان ریکیلٹن نے کپتان ٹمبا باوُوما کے ساتھ 129 رنز کے شراکت داری کی۔
کپتان ٹمبا باوُوما 76 گیندوں پر 58 رنز بناکر محمد نبی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے جب کہ اوپنر ریان ریکیلٹن 106 رنز پر آؤٹ ہوئے۔