شعیب ملک کو ثنا جاوید کے علاوہ کونسی اداکارائیں پسند ہیں؟

معروف اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرنیوالے سابق کپتان شعیب ملک خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، قومی کرکٹر کے پُرانے انٹرویوز کی ویڈیو کلپس بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، شعیب ملک نے ماضی میں معروف ٹی وی میزبان ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی تھی، اس شو کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اپنی پسندیدہ 7 اداکاراؤں کے بارے میں بتا رہے ہیں۔مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر نے شعیب ملک سے اُن کی 7 پسندیدہ اداکاراؤں کے بارے میں سوال کیا، جس پر پہلے تو شعیب ملک ٹال مٹول کرتے رہے اور پھر اُنہوں نے ندا یاسر سے کہا کہ مجھے تو اتنی ساری اداکارائیں پسند ہیں کہ آپ گنتی بھول جائیں گی، شعیب ملک نے اپنی پسندیدہ اداکاراؤں کے نام بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے ماہرہ خان، عائشہ عُمر، اُشنا شاہ، سونیا حسین، شائستہ لودھی، ماورا حسین، عروہ حسین اور مایا علی بہت پسند ہیں۔ دورانِ گفتگو شعیب ملک نے یہ بھی بتایا کہ ’’اُن کی سابقہ اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو صبا قمر کی اداکاری بہت پسند ہے‘‘ یہاں قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ شعیب ملک نے ان 7 اداکاراؤں میں اپنی دوسری اہلیہ ثنا جاوید کا نام نہیں لیا تھا۔یاد رہے کہ ثنا جاوید اور شعیب ملک نے 20 جنوری کی صبح اپنی شادی کی تصدیق کی تھی، اس جوڑی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر پوسٹ کی تھیں، اس جوڑی کی یہ دوسری شادی ہے، ثنا جاوید نے 2020 میں عالمی وبا کرونا وائرس کے دنوں میں گلوکار عمیر جیسوال سے نکاح کیا تھا جس کا اعلان دونوں فنکاروں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا تھا۔ دوسری جانب شعیب ملک نے پہلی شادی 2010 میں بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی، جن سے اُن کا ایک بیٹا بھی ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔ دسمبر 2022 سے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تھیں، شعیب ملک کی دوسری شادی کے اعلان کے بعد ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی بیٹی کی طلاق کی تصدیق بھی کر دی تھی، اُن کا کہنا تھا کہ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے خلع لی ہے، شعیب ملک کے خاندانی ذرائع کے مطابق قومی کرکٹر کی دوسری خواتین کے ساتھ دوستی تھی، رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا نے ایک عرصے تک اس معاملے کو نظر انداز کیا لیکن جب یہ سب اُن کی برداشت سے باہر ہوا تو اُنہوں نے شعیب ملک سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

غزہ پراسرائیلی حملے نہ رک سکے،مزید 183فلسطینی شہید

Back to top button