ایس آئی ایف سی : سرکاری درآمدات کا 50 فی صد حصہ گوادر پورٹ پر لانے کافیصلہ
وفاقی حکومت کا گوادر پورٹ پر 50 فیصد سرکاری درآمدات لانے کا فیصلہ۔ایس آئی ایف سی کے تعان سے وفاقی حکومت کی جانب سے گوادرپورٹ کو مالی طور پرمضبوط بنانے کےلیے سرکاری شعبےکی درآمدات کا 50 فیصد حصہ گوادر پورٹ کی طرف موڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین کےبعد یہ فیصلہ کیاگیا کہ وزارت برائے سمندری امور کابینہ کو گوادر کےذریعے درآمدات کی سمری فراہم کرے گی۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال اور متعلقہ حکام ایم ایل ون کے کراچی تا حیدرآباد سیکشن کی چینی پیش کش پرغور کر کے اسے کابینہ کے اگلے اجلاس میں پیش کریں گے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندیاحسن اقبال چین کی کمپنیوں کی پاکستان منتقلی میں سہولت فراہم کرنے کےلیے تجارت، صنعت و پیداوار،خزانہ اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کی وزارتوں کی سرگرمیوں کوبھی مستحکم کرنےمیں اہم کردار ادا کریں گے۔ بورڈ آف انویسٹمنٹ اور وزارتِ تجارت کو ایس آئی ایف سی کےساتھ مل کر5 تا 10 نومبر 2024 کو شنگھائی کی بین الاقوامی امپورٹ ایکسپو کےلیے پاکستانی فرمز کی تیاری کاجامع منصوبہ تیارکرنے کاکام سونپا گیاہے۔
سعودی عرب سے ادھار تیل پر مذاکرات جاری ہیں : وزیر خزانہ
وزیراعظم کےدورہ چین بعد بالخصوص سرمایہ کاری، تجارت، اور صنعتوں کی بروقت رپورٹ حاصل کرنے کےلیے وزیر منصوبہ بندی، چینی ماہرین سےرابطے میں رہیں گے۔