سعودی عرب سے ادھار تیل پر مذاکرات جاری ہیں : وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کاکہنا ہےکہ سعودی عرب سےمؤخر ادائیگیوں پر ادھار تیل کی سہولت پربات کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےکہا کہ سعودیہ کے ساتھ باہمی معاہدوں کےتحت پراجیکٹس سرمایہ کاری پربھی بات ہو رہی ہے۔

 

آئی ایم ایف نے حکومت کو فصلوں کی امدادی قیمت مقرر کرنے سے بھی روک دیا

وزیر خزانہ کاکہنا تھاکہ آئی ایم ایف کےساتھ بیرونی فنانسنگ پربات چیت جلد فائنل ہو جائےگی، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سےقرض پروگرام کی منظوری کےلیے بات آگے بڑھ رہی ہے۔آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سےمنظوری کےلیے ایڈوانس اسٹیج پر ہیں، جلد منظوری ہوگی۔

Back to top button