عمران خان کے دور حکومت میں آئی پی پیز کو ریلیف دیا گیا : اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے عمران خان کی حکومت پر آئی پی پیز کو ریلیف دینےکا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان  کی کابینہ نے 2019کی محمد علی رپورٹ کےبعد آئی پی پیز کو ریلیف دیاتھا،اس رپورٹ کےبعد بڑا موقع جان بوجھ کر ضائع کیاگیا۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت ن بہت بڑا موقع شاید جان بوجھ کرضائع کیا،آج کل کےحالات آئی پی پیز،عوام اور ملک کےلیے اچھےنہیں۔

 

آئی ایم ایف نے حکومت کو فصلوں کی امدادی قیمت مقرر کرنے سے بھی روک دیا

اویس لغاری کاکہنا تھاکہ عوام کو آئی پی پیز معاملات پرجلد خوش خبری سننےکو مل سکتی ہے، آئی پی پیز کےساتھ دوبارہ مذاکرات سےصارفین کو 600 ارب روپے تک کا ریلیف مل سکتاہے،جتنے بھی پلانٹس لگائےگئے ان سب سےبات چیت جاری ہے۔

Back to top button