پنجاب میں اسموگ کی شدت میں نمایاں کمی
ہواؤں کا رخ تبدیل ہونےسے پنجاب میں اسموگ کی شدت میں کمی ہوئی ہےجب کہ صوبے کی فضا بدستور مضر صحت ہے۔
لاہور فضائی آلودگی میں آج دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے،شہر کا اے کیو آئی 307 ریکارڈ کیاگیا ہے۔
جب کہ ملتان میں فضائی آلودگی کا معیار 232 ہوگیا ہے تاہم بھارت کا شہر دہلی 1743 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا ہےجہاں حد نگاہ 100 میٹر سےبھی کم رہ گئی ہے۔
ماہرین موسمیات نےآئندہ دنوں میں اسموگ کی شدت میں مزید کمی کی پیش گوئی کی ہے۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے اسموگ کےپیش نظر کمرشل مارکیٹوں پر پابندی میں توسیع کر دی،محکمہ تحفظ ماحولیات نے پابندی میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ نےکہا ہےکہ لاہور اور ملتان میں تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیاں،کالجز اور اسکولز 24 نومبر تک بند رہیں گے، تمام تر آؤٹ ڈور سرگرمیاں جن میں کھیل، نمائش اور فیسٹیولز پر بھی 24 نومبر تک پابندی ہوگی تاہم نماز جنازہ پر کسی قسم کی پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ملتان اور لاہور میں تعمیراتی سرگرمیوں پر مکمل بین 24 نومبر تک ہوگا،فرنس آئل اور اینٹوں کے بھٹوں پر بھی 24 نومبر تک پابندی ہو گی،ضلع لاہور میں فائر ورکس پر 31 جنوری تک پابندی ہو گی۔
سرکلر کے مطابق لاہور،ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں نجی اور سرکاری دفاتر میں پچاس فیصد عملہ کم کرنےکی پابندی میں 31 جنوری تک توسیع کردی گئی،ملتان اور لاہور میں آوٹ ڈور ڈائننگ میں شام چار بجے کےبعد پابندی ہو گی،تمام ریسٹورنٹس کو رات 8 بجے تک ٹیک اوے کی اجازت ہو گی ۔
محکمہ ماحولیات کی جانب سےجاری نوٹی فکیشن میں کہاگیا ہےکہ ملتان اور لاہور میں ہیوی وہیکلز کے داخلے پر بھی 24 نومبر تک پابندی ہوگی،تمام مارکیٹیں،دکانیں اور شاپنگ مالز رات آٹھ بجے بند کرنا ہوں گے، پنجاب کے دیگر سولہ اضلاع میں تعلیمی اداروں اور پارکوں میں عوام کے داخلے پر 24 نومبر تک پابندی ہوگی جب کہ ضلع مری تمام تر پابندیوں سے مستثنیٰ ہو گا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ہے اسموگ کے پیش نظر ہائرسیکنڈری تک تعلیمی ادارے 24 نومبر تک بند رہیں گے یا آن لائن کلاسز ہوں گی، پارکس، چڑیا گھر، تاریخی مقامات ، پلے لینڈز اور عجائب گھر چوبیس نومبر تک بند رہیں گے۔
سرکاری حج اسکیم، آج سے درخواستوں کی وصولی کا آغاز
دوسری جانب منگل 19 نومبر سے راولپنڈی ڈویژن کے تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
فیصلے کا اطلاق راولپنڈی ڈویژن،اٹک ، جہلم اور چکوال پر ہوگا۔تمام طلبہ، اساتذہ اور اسٹاف کو کل سےتعلیمی اداروں میں حاضری کی ہدایت کی گئی ہے۔