پاکستان اور چین کےدرمیان مختلف شعبہ جات میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

وزیراعظم شہباز شریف اورچینی ہم منصب لی کیانگ کی موجودگی میں پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبہ میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردیےگئے۔

چینی وزیراعظم لی چیانگ آج چارروزہ سرکاری دورےپروفد کےہمراہ ایئرچائناکے طیارے میں نورخان ایئربیس پرپہنچے جہاں وزیراعظم شہبازشریف نےان کا بھرپور استقبال کیا، گل دستے پیش کیےگئے،توپوں کی سلامی دی گئی۔

چینی وزیراعظم کا ایوان وزیراعظم میں پرتپاک استقبال

بعد ازاں چینی وزیرِاعظم لی چیانگ وزیرِاعظم ہاؤس پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا،دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں،مسلح افواج کے دستوں نےمہمان کوگارڈ آف آنردیا سلامی پیش کی۔ شہباز شریف نےاپنے چینی ہم منصب کےاعزازمیں ظہرانے کا اہتمام کیا۔

 پاکستان اور چین کی وفود کی سطح پرملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چین کے وزیراعظم لی چیانگ کے درمیان وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران، دونوں رہنماؤں نےدو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہء خیال کیا اورباہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی امورپربات چیت کی۔دونوں رہنماؤں نے اس امر پراطمینان کا اظہارکیا کہ پاک چین اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ ،جو کہ باہمی اعتماد اور مشترکہ اصولوں پر مبنی ہےاسے وقت کےساتھ مزید تقویت مل رہی ہے۔

وزیراعظم نے چین کو تعاون جاری رکھنے کایقین دلایا

وزیراعظم شہبازشریف نےپاکستان میں چینی باشندوں اور منصوبوں کی حفاظت کویقینی بنانےکےلیےپاکستان کے غیر متزلزل عزم کا یقین دلایا۔دونوں فریقین نےاعلیٰ سطح کےروابط کو جاری رکھنے پراتفاق کیا جس میں دوطرفہ تعاون کےتمام شعبوں کو مضبوط کرناشامل ہے۔

پاکستان اورچینی وزرائے اعظم میں اہم ملاقات

ملاقات میں چینی صنعت کی پاکستان میں ری لوکیشن کےحوالےسے بات چیت ہوئی اور پاکستان میں چینی سرمایہ کاری بڑھانےکےحوالےسےحکمت عملی پر بھی تبادلہء خیال کیا گیا۔ملاقات میں اس بات کااعادہ کیا گیا کہ پاکستان اورچین علاقائی اور عالمی اہمیت کےمسائل اورکثیر الجہتی فورمز پربھی قریبی مشاورت جاری رکھیں گے۔

خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی،تلخ جملوں کا تبادلہ

ملاقات میں دونوں ممالک کےدرمیان سی پیک ورکنگ گروپ،اسمارٹ کلاسزروم، گوادر پر ساتویں جوائنٹ ورکنگ گروپ، انسانی وسائل کی ترقی، اطلاعات اور مواصلات، آبی وسائل، غذائی تحفظ کے شعبہ، مشترکہ لیبارٹریوں کے قیام، ٹیلی ویژن پروگرامز کی مشترکہ پروڈکشن، کرنسی کے تبادلے اور سلامتی کے شعبے میں ایم او یوز سائن کیے گئے اور وزرا و سیکریٹریزی نے دستاویزات کا تبادلہ کیا۔

چینی وزیراعظم کا پاکستان پہنچنے پراہم بیان

وزیراعظم عوامی جمہوریہ چین لی چیانگ کا پاکستان پہنچنے پر بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت کی 23 وی میٹنگ میں شرکت کرنے پر خوشی ہے، اس دورے کے ذریعے میں دونوں ممالک میں وسیع ، گہرےتبادلوں کا منتظر ہوں، پاکستان بھی اپنی اصلاحات اور ترقیاتی کاوشوں کےلیےپرعزم ہے، پاکستان ،چین کا ہر موسم میں ساتھ دینے والا آہنی دوست ہے۔

ترجمان دفترخارجہ

پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان کےمطابق چینی وزیراعظم لی چیانگ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پردورہ کر رہے ہیں،چینی وزیر اعظم17اکتوبر تک پاکستان میں قیام کریں گےجن کےہمراہ تجارت، خارجہ، قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کےوزرا بھی ہوں گے۔وفد میں چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کارپوریشن ایجنسی اوردیگر سینئر حکام شامل ہیں۔

چینی وزیراعظم پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے

چین کےوزیراعظم صدرمملکت آصف علی زرداری، پارلیمانی لیڈروں اورسینئر عسکری قیادت سےبھی ملیں گے۔لی چیانگ شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہناہے کہ اس دورےکےدوران سی پیک اوردیگرمنصوبوں پرکام کرنے والےچینی شہریوں کی سیکیورٹی ایجنڈےمیں سرفہرست رہےگی۔کراچی میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی کےپیش نظرچین مشترکہ سیکیورٹی کمپنی کی تجویز دے سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی وزیراعظم کایہ دورہ اس وقت خطرےمیں پڑتا دکھائی دیا جب 6اکتوبرکوجناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کےباہر دہشت گردوں نےچینی قافلےپرحملہ کیا جس میں دوچینی انجینئرز ہلاک اورایک زخمی ہوگیا تاہم حملےکےباوجود چین نےاپنےوزیراعظم کو اسلام آبادبھیجنےکا فیصلہ کیا۔

سفارتی ذرائع کےمطابق یہ اقدام ان قوتوں کیلئےپیغام ہےجو سی پیک کو نقصان پہنچانےکی کوشش کر رہی ہیں۔

Back to top button