قومی کرکٹ ٹیم ویمن ٹی20ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی

آئی سی سی ویمن ٹی 20 ورلڈکپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے پاکستان کو 54 رنز سے شکست دے کرایونٹ سے باہر کردیا۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 110 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے سوزی بیٹس 28، بروکلے ہالیڈے 22 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے 3، ندا ڈار اور عمیمہ سہیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔
111 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 56 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں یہ میچ نیوزی لینڈ نے 54 رنز سے جیت لیا اور پاکستان ویمن ٹیم ٹی20 ورلڈکپ سے باہر ہوگئی۔
دوسرا ٹیسٹ میچ : انگلینڈ کےخلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کوئی اسپیشلسٹ فاسٹ باؤلر شامل نہیں
سیمی فائنل میں رسائی کے لیے قومی ٹیم کو یہ میچ بڑے مارجن سے جیتنا تھا جب کہ گزشتہ میچ میں آسٹریلیا ویمن ٹیم نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں بھارت نے 106 رنز کا آسان ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی
۔نیوزی لینڈ کی ٹیم
نیوزی لینڈ الیون میں سوزی بیٹس، جارجیا پلمر، امیلیا کیر، سوفی ڈیوائن (کپتان)، بروک ہالیڈے، میڈی گرین، ازابیلا گیز (وکٹ کیپر)، لیا تاہوہو، روزمیری مائر، ایڈن کارسن، فران جوناس شامل ہیں۔
پاکستان کی ٹیم
پاکستان الیون میں منیبہ علی (وکٹ کیپر)، سدرہ امین، صدف شمس، ندا ڈار، عمائمہ سہیل، عالیہ ریاض، فاطمہ ثناء (کپتان)، ارم جاوید، سیدہ عروب شاہ، نشرہ سندھو، سعدیہ اقبال شامل ہیں۔