گورنر سندھ کامران ٹیسوری کاقتل کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کاکہنا ہے کہ مجھے اور میرے بیٹے کو قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔
کامران خان ٹیسوری کاگورنر ہاؤس میں منعقدہ عوامی افطار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں مجھے اور میرے بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں گئیں، مجھے کہا گیا کہ اس بار رمضان میں لوگوں کو مت بلائیں مگر میں نے منع کردیا اور کہا کہ مجھے اپنوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
گورنرہاﺅس میں رمضان المبارک کی تیسری افطارڈنر میں بھی ہزاروں افراد شریک ہوئے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کوئی کچھ بھی کہے افواج پاکستان کے لئے نعرے اور ان کے لئے دعائیں کراﺅں گا۔انہوں نے کہا کہ اس رمضان المبارک کا اہتمام اتحاد رمضان بنا رہے ہیں، افواج کو جب ضرورت پڑی نوجوان ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے، آرمی چیف، افواج اور سرحدیں کمزور ہوئیں تو ہمارا حال عراق، لبنان، فلسطین جیسا ہوگا۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ ساڑھے نو لاکھ راشن تقسیم ، عمرے کے ٹکٹس ، سولر پینل، آئی ٹی کے کورسز کرارہے ہیں، میں یہ سب کام اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے کررہاہوں۔
گورنرسندھ نے کہا کہ آرمی چیف اور حکومت چاہتے ہیں معیشت مضبوط ہو ۔
افطار ڈنر میں لکی ڈرا میں رحیم یار خان کے پیرن دتہ کا 120گز کا پلاٹ نکلا۔ اس موقع پر خوش نصیب پیر سید نے کہا کہ پلاٹ نکلنے پر بہت خوشی ہوئی ہے۔
افطارڈنر میں شریک ہونے والے دو خصوصی شہریوں معذور الٰہی بخش اور محمد اسلم کو گورنر سندھ نے عمرے کے ٹکٹس بھی دیئے۔
