نئے وزرا کو24گھنٹوں میں قلمدان ملنےکا امکان

وفاقی کابینہ میں شامل وزرا اور وزرائے مملکت کو24گھنٹوں میں قلمدان سونپ دیئے جائیں گے، وزیراعظم کل باضابطہ منظوری دے دیں گے۔
ذرائع کے مطابق علی پرویز ملک کو پٹرولیم ،وفاقی وزیر حنیف عباسی کو ریلوے کی وزارت دی جائے گی جبکہ جنید انوار چوہدری کو آبی وسائل کا قلم دان سونپا جائے گا۔
مصدق ملک سے آبی وسائل کی وزارت واپس لے لی جائے گی اور انہیں موسمیاتی تبدیلی کا قلمدان دیا جائے گا، شیخ قیصر کو بین الصوبائی وزارت کا قلمدان سونپا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق طارق فضل کو میری ٹائم افیئرز جبکہ بلال اظہر کیانی کو ریلوے کا وزیر مملکت بنائے جانے کا امکان ہے۔