احتجاج ،توڑپھوڑ کیس،عمران خان اورشاہ محمود کی ضمانت منظور

احتجاج اور توڑ پھوڑ پردرج مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود رقریشی کی ضمانتیں منظور ہو گئیں۔عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی 3اور شاہ محمود قریشی کی 2مقدمات میں ضانت منظور کی۔

احتساب عدالت کے جج ابوالحسناب ذوالقرنین نے درخواست ضمانتوں پرسماعت کی۔

پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف اور سردار مصروف عدالت میں پیش ہوئے۔

پراسیکیوٹر کاکہنا تھا کہ تفتیشی ابھی نہیں پہنچے،جان بوجھ کراحتجاج کرایاگیا۔ضمانت دینا غیرمعمولی ریلیف ہوگا۔درخواست مسترد کی جائے۔

فاضل جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کیا دونوں ملزمان موقع پر موجود نہیں تھے؟پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ جی دونوں ملزمان موقع پرموجود نہیں تھے ۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا دیگرشریک ملزمان کی ضمانتیں منظورہوچکی ہیں۔ضمانت کی یہ پانچوں درخواستیں بھی منظور کی جاتی ہیں۔30ہزار

عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواست فل بینچ کو ارسال

روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت دی جاتی ہے ۔

Back to top button