عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواست فل بینچ کو ارسال

لاہورہائیکورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن اور جیل ٹرائل کیخلاف درخواست فل بنچ کو بھجوادی۔لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست پرسماعت کی۔عدالت نے درخواست کو فل بینچ میں پیش کرنے کی ہدایت کردی
عدالت نے جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن سے متعلق تمام ریکارڈ بھی درخواست کیساتھ لانے کی ہدایت کردی
فاضل جج نے ریمارکس دیئے کو اسی نوعیت کی درخواست فل بنچ کے روبروزیرسماعت ہے ۔اب تک کتنے کیسز میں جیل ٹرائل کانوٹیفکیشن ہو چکاہے؟
وکیل نے جواب دیا کہ سائفر اورالقادرٹرسٹ سے متعلق کیسز کے جیل ٹرائل کانوٹیفکیشن ہوا۔عدالت نے استفسار کیا آپ نے وہ تمام ریکارڈ درخواست کیساتھ لگایا ہے ۔
جسٹس عالیہ نیلم نے کہا ہم ایک کیس میں آرڈرکردیں تو دیگرپرکیااثرہوگا؟آپ تمام ریکارڈ فراہم کریں۔
وکیل درخواست گزارکاکہنا تھا کہ الیکشن کمیشن 13دسمبر کوجیل ٹرائل کیلئے پہنچ جائیگا۔عدالت نے کہا آپ کے پاس 100وکلاکی ٹیم ہے ،ریکارڈ فوری ساتھ لگوائیں۔وکیل اشتیاق اے خان نے کہا ہم ریکارڈفراہم کر دیتے ہیں آپ کل کیلئے مقرر کردیں۔
عدالت نے کہا آپ متفرق درخواست کے ذریعے تمام دستاویزات لف کریں
انڈر19ایشیا کپ،پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
دیکھ لیں گے کب مقررہوگی۔عدالت نے درخواست فل بنچ کو بھجوادی