نوازشریف،شجاعت کی 15سال بعد سیاسی ملاقات،باہمی تعاون پرتبادلہ خیال

مسلم لیگ ن کے قائد  نوازشریف اور  ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت کی 15سال بعد سیاسی ملاقات ،نوازشریف نے چودھری شجاعت سے آخری ملاقات ان کی والدہ کی وفات کی تعزیت پر کی تھی ۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف  کی  چودھری شجاعت حسین  سے ان کی رہائش گاہ  پر ملاقات،خیریت دریافت کی،نیک خواہشات کااظہارکیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اور چیف آرگنائزرمریم نواز،راناثنااللہ،سعدرفیق،ایازصادق،اعظم نذیر تارڑ بھی ہمراہ ہیں۔

مسلم لیگ ق کی جانب سے ملاقات میں سالک حسین،شافع حسین،طارق بشیر چیمہ،امتیاز رانجھا شریک ہیں۔

نوازشریف اور چودھری شجاعت حسین ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال ،عام انتخابات میں باہمی تعاون پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ ن لیگ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے ق لیگ کو سیٹوں کی تعداد کے حوالے سے پیشکش کرے گی ۔مسلم لیگ ق کی قیادت ملاقات سے

کیا تحریک انصاف الیکشن کے لئے امیدوار پورے کر پاۓ گی؟

متعلق اپنے رہنماؤں کو اعتماد میں لے گی۔

Back to top button