8فروری کو عوام کی جے آئی ٹی سازشی عناصر سے حساب لے گی

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا ہے کہ 8فروری کو عوام کی جے آئی ٹی سازش کرنیوالوں سے حساب لے گی۔ذاتی طورپرسازش کرنیوالوں کو معاف نہیں کر سکتا۔احتساب کیا جائے گا ۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا پارلیمانی بورڈ کا 8واں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے کارکنوں کو میری بے گناہی کا پورا یقین تھا۔کارکنوں کو یقین تھا حکومت ختم کرنے کیلئے یہ مقدمات بنائے گئے۔ان مقدمات کاکھوکھلاپن عوام کومعلوم ہوگیاہوگا۔ن لیگ کی حکومت کو ختم کرنے کیلئے جعلی مقدمات بنائے گئے۔میرے خلاف تینوں مقدمات میں کوئی جان نہیں تھی ۔

نوازشریف کاکہنا تھا کہ  ہائیکورٹ میں مقدمات کا کھوکھلا پن دنیا کے سامنے ظاہر ہوگیا۔سب کچھ جے آئی ٹیز اور ان لوگوں نے ملکر بنائے تھے ۔ سازشی عناصر روز شام کو دکانیں لگاتے اور سیاست چمکاتے تھے۔جو دکھ ہمیں دیئے گئے اس کا کوئی مداوا ہے۔پانامہ میں کچھ نہ ملا تواقامہ نکال لیا۔پانامہ مجھے سزا اورکرسی سے اتارنے کی اجازت  نہیں دیتا تھا۔اقامہ کا فیصلہ دنیا میں مذاق بن کر رہ گیا۔کرسی سے اتارنے کیلئے اقامہ کو بہانہ بنایاگیا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقامے میں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر وزیراعظم کی چھٹی کی گئی۔سسلین مافیا ،گاڈ فادر جیسے الفاظ ججز کبھی استعمال کرتے ہیں؟سازشی عناصر ہمارے خلاف زہر اگلتے ،جھوٹ بولتے تھے ۔لندن میں تھا ،درخواست کی ہمارے آنے پر جو فیصلہ سنانا ہے سنائیں۔نیب عدالت نے میری بات نہ مانی اور فیصلہ سنادیا۔مجھے 10اور مریم نواز کو 7سال قید سنادی گئی۔ہماری جائیدادیں ضبط اور بڑے جرمانے کئے گئے۔میری اہلیہ لندن میں آخری سانسیں لے رہی تھیں اہلیہ ہوش میں نہیں تھیں۔ آئی سی یو میں چھوڑ کر پاکستان آیا ۔سزا سننے کے بعد مریم سے کہا پاکستان جاتے ہیں سزا بھگتیں گے ۔جعلی مقدمہ تھا اپنا معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑا۔یہ باتیں زندگی بھر یاد رہیں گی زخم کبھی نہیں بھریں گے۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ 21اکتوبر کو کہا تھا کسی انتقامی جذبے کیلئے یہاں نہیں آیا۔یہ تو پوچھنا چاہیے ملک کے ساتھ ایسا کیوں کیا؟میرے ساتھ جو ہوا اس کی اصل سزا عوام کو ملی ۔4روپے کی روٹی آج 15سے20روپے کی ہو گئی۔50روپے کلو چینی آج 150روپے ہو گئی۔بجلی کے بل اتنے مہنگے ہو گئے ہیں کہ ادا نہیں کئے جا سکتے۔اس سے بڑی سزا کیا ہو گی کہ بچے 2وقت کا کھانا نہ کھا سکیں۔لاکھوں لوگوں کو روزگار مل رہا تھا ۔کروڑوں غربت سے نکل رہے تھے ۔اصل سزا پاکستان کے 25کروڑ عوام کو ملی ۔آج عوام روٹی کوترس رہے ہیں۔ہم نے ملکر قوم کو اس حال سے باہر نکالنا ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ  اور جنرل راحیل شریف کیخلاف بھی کوئی سازش نہیں کی ۔ہائیکورٹ میں مقدمات کاکھوکھلا پن دنیا کے سامنے ظاہر ہوگیا۔ایک جج نے کہا نوازشریف کیلئے اڈیالہ جیل میں بہت جگہ ہے۔ذاتی طورپرکسی کو معاف نہیں کر سکتا۔جو بھی ذمہ دار اس سے حساب لیا جانا چاہیے۔8فروری کو عوام پر
مشتمل سب سے بڑی  جے آئی ٹی اور عدالت بنے گی۔

سویلینز کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہوگا،فیصلہ آگیا

Back to top button