بانی پی ٹی آئی کی 6،بشریٰ بی بی کی 1مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع

بانی چیئرمین پی ٹی آئی  کی 6،بشریٰ بی بی کی ایک اور درخواست ضمانت  پرسماعت ہوئی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت میں 19دسمبر ، بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 2جنوری تک توسیع کردی  ۔ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا نےضمانت کی درخواستوں پرسماعت کی۔بشریٰ بی بی لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت کے روبروپیش ہوئیں۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چودھری عدالت میں پیش ہوئے ۔

وکیل صفائی کاکہنا تھا کہ درخواست ضمانت انسداد دہشت گردی عدالت نے منظورکرلیجج طاہرعباس  سپرانے استفسار کیا کہ عدالت نے درخواست ضمانت کس بنیاد پرمنظور کی؟وکیل صفائی خالد یوسف چودھری نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی جائے وقوعہ پر موجود نہیں تھے ۔یہ جان بوجھ کرعمران خان کو عدالت پیش نہیں کررہے۔گزارش ہے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش کیا جائے۔

فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ جہاں آپ  ہوں وہاں عدالت پیش ہو جاتی ہے ،یہ روایت آپ نے ہی ڈالی ہے ۔وکیل خالد یوسف نے جواب دیا کہ ہم تو عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں۔درخواست ضمانت قبل از گرفتاری ہے،ملزم کا عدالت میں ہونا ضروری ہے۔

جج طاہرعباس سپرا نے کہا کہ رپورٹ منگواتا ہوں۔اگلی تاریخ تک طے کرتا ہوں سماعت کہاں ہوگی۔بشریٰ بی بی کی ہائیکورٹ پٹیشن کا کیا اسٹیٹس ہے؟وکیل خالد یوسف نے کہا کہ ابھی آڈیو لیکس پررپورٹ منگوائی گئی ہے۔

ڈنمارک میں قرآن کی بے حرمتی پر اب دو سال کی سزا ہوگی

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19دسمبر تک ملتوی کردی ۔

Back to top button