ایکنک نے 372 ارب روپے کے 9 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی
نگران وزیرخزانہ شمشاد اختر کی زیرصدارت نیشنل اکنامک کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس،372 ارب روپے کے 9 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ۔
وزارت خزانہ کے مطابق لیپ ٹاپ سکیم پر16ارب 80کروڑ روپے لاگت آئے گی ۔خیبرپختونخوا میں فوڈ سکیورٹی سپورٹ پراجیکٹ کی بھی منظوری دی گئی۔
ایکنک اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق 5سالہ منصوبے سے صوبے کے 7اضلاع اپردیر،سوات،ملاکنڈ،چارسدہ،پشاور،نوشہرہ،ڈی آئی خان مستفید ہوں گے۔
اجلاس میں سندھ سکول بحالی منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔سندھ کے 5اضلاع میں 1607سکول بحال یا ان کی تعمیر نو کی جائے گی۔ان میں دادو،خیرپور،لاڑکانہ،نوشہرو فیروز،قمبر شہدا کوٹ شامل ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق سیلاب متاثرہ علاقوںکی بحالی کے پروگرام کے تحت 86ارب سے زیادہ خرچ ہوں گے ۔اے ڈی بی منصوبے کیلئے78ارب51کروڑ روپے قرضہ دے گا۔حکومت اپنے وسائل سے 7ارب 85کروڑ روپے خرچ کرے گی ۔
اجلاس میں خیبرپختونخوا میں 32ارب83کروڑ لاگت کا تعلیم کا منصوبہ بھی منظور کیاگیا۔صوبے کے سیلاب سے متاثرہ 1165سکول از سر نو تعمیر کئے جائیں گے۔کے پی میں ہیومن کیپٹل سرمایہ کاری کا 24ارب 22کروڑ کا منصوبہ ،31ارب 41کروڑ لاگت کا خواتین کو باروزگار بنانے کا منصوبہ بھی منظور ہوا۔
ایکنک نے تھرکول ریلوے کنکٹ کرنے کا منصوبہ بھی منظورکرلیا۔اس منصوبے پر53ارب72کروڑ روپے خرچ ہوں گے ۔پشاور ناردرن بائی پاس کی تعمیر کا 27ارب روپے کا منصوبہ بھی کلیئر کردیاگیا۔38ارب 37کروڑ روپے لاگت کا گریٹرتھل کینال فیز ٹومنصوبہ موخر کردیاگیا۔وزارت منصوبہ بندی،آبی وسائل کو صوبوں کی مشاوتر سے نئی سمری تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
وزارت خزانہ کے مطابق سندھ بیراج میں بہتری کا 76ارب 61کروڑ کا فیز ٹو
ڈنمارک میں قرآن کی بے حرمتی پر اب دو سال کی سزا ہوگی
منصوبہ منظور کیاگیا۔