آئین کی بالادستی،ہم خیال جماعتوں سےرابطوں کا فیصلہ

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے آئین کی بالادستی اور عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے پارٹی رہنماوں کو سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی سے رابطوں کا ٹاسک دے دیا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے لاہور زمان پارک میں اہم ملاقات کی۔ عمران خان نے رول آف لا اور آئین کی بالادستی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں و سول سوسائٹی سے رابطے کا ٹاسک دے دیا۔
عمران خان نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں عدلیہ پر حملہ کیا جارہا ہے جسے روکنے کے لیے پوری قوم کو اکٹھا کرنا ہے، جو سیاسی جماعتیں آئین کی بالادستی کے لیے کھڑا ہونا چاہتی ہیں ان سب سے رابطہ کیا جائے۔
