الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے انتخابی شیڈول میں تبدیلی  کردی

الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں کے انتخابی شیڈول میں تبدیلی کردی گئی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص نشستوں سے متعلق کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا وقت بڑھادیاگیا۔خواتین ،اقلیتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 13جنوری تک جاری رہے گی۔مخصوص نشستوں پر 16جنوری تک آراوز کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں دائر ہو سکیں گی۔اپیلٹ ٹربیونلز 19جنوری تک اپیلوں پرفیصلے کریں گے۔20جنوری کو امیدواروں کی فہرست آویزاں کی جائے گی۔22جنوری تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔23جنوری کوامیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی۔اس سے پہلے 30دسمبر تک آراوزکی جانب سے امیدواروں کی سکروٹنی

2حلقو ں سے مراد سعید کےکاغذات نامزدگی مسترد

مکمل کی جانا تھی۔

Back to top button