انٹربینک اوراوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں معمولی کمی

کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹراور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی آئی۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 28 پیسے سستا ہوا ۔ڈالر 278.44 روپے سے کم ہوکر 278.16 روپے پر بند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوا ۔ڈالر 280 روپے 75 پیسے پر بند ہوا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک سے پاکستان کیلئے32کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 315 پوائنٹس کے اضافے سے 79 ہزار 333 پوائنٹس پر بند ہوا ۔دن بھر مجموعی طور پر 437 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔184 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 210 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 87 کروڑ 78 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔اسٹاک مارکیٹ میں 20 ارب 53 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 80,016 جبکہ کم ترین سطح 79,262 پوائنٹس رہی ۔

Back to top button