تمباکو نوشی سےنجات کیلئےاسمارٹ واچ ایپ تیار

 ماہرین نے تمباکونوشی سے نجات کیلئے سمارٹ واچ ایپ تیار کرلی جوتمباکونوشی چھوڑنے میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔

اچھی خبر یہ ہے کہ طبی ماہرین نےسگریٹ نوشی کی عادت چھوڑنےمیں مددگار آسان طریقہ دریافت کرلیاہے۔اسمارٹ واچز لوگوں کو تمباکو نوشی چھوڑنے میں مدد فراہم کرسکتی ہیں۔یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

برسٹل یونیورسٹی کی تحقیق کےدوران ماہرین نےایسا موشن سنسر سافٹ وئیر تیار کیا جو ہاتھوں کی وہ حرکات شناخت کرتا ہےجب کوئی سگریٹ ہاتھ میں تھامے ہوئےہو۔جب یہ سافٹ وئیرسگریٹ کوشناخت کرتاہےتواسمارٹ واچ اسکرین پر ایک الرٹ فلیش کرتاہے۔

ڈیوائس میں موجودایپ وائبریشن کےساتھ ایک ٹیکسٹ میسج بھیجتی ہے جو تمباکو نوشی چھوڑنے میں معاونت کیلئےڈیزائن کیا گیا ہے۔

محققین کا ماننا ہے کہ اس ایپ کےذریعے بروقت مداخلت کرکے تمباکو نوشی کی عادت سےجان چھڑانےمیں مدد فراہم کی جاسکتی ہے۔

انہوں نےبتایا کہ جب کوئی فرد اس لت کو چھوڑنے کی کوشش کرتا ہے اور کسی کمزور لمحے میں اس کیلئےاپنےارادےپر قائم رہنا مشکل ہو جاتا ہے تو یہ مداخلت ان لمحات میں اس کے عزم کو مضبوط بنا سکے گی۔

Back to top button