خاتون کے ہاں 5ہفتوں کےوقفےسےجڑواں بچوں کی پیدائش سےڈاکٹرزحیران

ویتنام میں خاتون کےہاں 5ہفتوں کے وقفے سے جڑواں بچوں کی پیدائش سے ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے۔

جی ہاں واقعی ان میں سےایک بچےکی پیدائش پہلےہوئی جبکہ اس کی جڑواں بہن کی دنیا میں آمد5ہفتوں بعد ہوئی۔ ہنوئی کےایک اسپتال میں یہ حیرت انگیز واقعہ پیش آیا۔

26سالہ خاتون ایل ٹی ایچ آئی وی ایف کے ذریعے حاملہ ہوئی تھیں۔حمل کے 24 ویں ہفتےکےدوران خاتون کومختلف پیچیدگیوں کاسامنا ہوا اورانہیں پیٹ میں شدید تکلیف ہونے لگی۔اس وقت انہوں نےڈاکٹروں سےرجوع کیا تودریافت ہوا کہ مادررحم میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

ڈاکٹروں نےاسےٹھیک کرنےکی کوشش کی مگرچنددن بعد خاتون کی حالت بدتر ہوگئی اور پھر انہیں ہنوئی کےبڑےاسپتال میں منتقل کیا گیا۔

حمل کے 26 ویں ہفتے میں شدید انفیکشن سے بچوں کی جان کو خطرہ لاحق ہوگیا تو ڈاکٹروں نے آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس آپریشن میں لڑکے کی پیدائش ہوئی جس کا پیدائشی وزن محض 730 گرام تھا اور اسے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کیا گیا۔

جڑواں بہن کی جان کو بھی انفیکشن سے خطرہ لاحق تھا مگر ڈاکٹروں نے فیصلہ کیا کہ اس کی قبل از وقت پیدائش جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔

خاتون کے فیملی ڈاکٹر سے مشاورت کےبعد بچی کو مادر رحم میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ خاتون کی روزانہ ٹیسٹنگ کی گئی تاکہ انفیکشن کی روک تھام ہوسکے۔

حیران کن طور پر لڑکے کی پیدائش کےایک ہفتےبعد ماں کی حالت بہترہونےلگی اور انفیکشن کی علامات غائب ہوگئیں۔

حمل کے31 ویں ہفتےمیں خاتون کا بلڈ پریشر بہت زیادہ بڑھ گیا تو ڈاکٹروں نے آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس طرح بچی کی پیدائش ہوئی جس کا وزن 1.2 کلوگرام تھا جسے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کیا گیا۔

ایک ماہ سے زائد عرصے تک وہاں رہنے کے بعد بچی کی صحت بہتر ہونے لگی اور وزن بڑھ کر ڈھائی کلو گرام ہوگیا، جس کے بعد اسے ڈسچارج کردیا گیا۔

Back to top button