جیل حکام کی ملزمہ انمول کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیشی کی درخواست

جیل حکام نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کےلیے درخواست دائر کردی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جیل حکام نے درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے ملزمہ انمول عرف پنکی کو عدالت میں پیش کرنا ممکن نہیں، لہٰذا آئندہ سماعتوں پر اسے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔
درخواست کے مطابق ملزمہ انمول عرف پنکی کو آج 2 مختلف مقدمات میں عدالت کے روبرو پیش کیاجانا تھا،تاہم سکیورٹی خدشات کے باعث اسے جیل سے عدالت منتقل نہیں کیا جاسکا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کےلیے تمام ضروری انتظامات جیل میں پہلے سے موجود ہیں، اس لیے عدالت ملزمہ کی آئندہ سماعتوں میں آن لائن پیشی کی اجازت دے۔
