سہیل آفریدی کو عمران خان کی مکمل حمایت حاصل ہے: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہےکہ پارٹی کے اندر کوئی فارورڈ بلاک نہیں، سب عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں۔ سہیل آفریدی کو عمران خان کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں،ارکان کو اختلاف رائے کا حق ہے،ہم تمام فیصلے اتفاق رائے سے کریں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی اجلاس میں سب موجود تھےسوائے ان کے جو بیرون ملک تھے،یہ سہیل آفریدی کی حکومت نہیں، عمران خان کی حکومت ہے۔سہیل آفریدی کو عمران خان کی مکمل حمایت حاصل ہے اور ہم سب سہیل آفریدی کی حمایت اور حفاظت کریں گے۔
سہیل آفریدی بمقابلہ گنڈاپور،خیبرپختونخوا حکومت خطرے میں؟
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ تمام ایم پی ایز وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ساتھ ہیں۔
