ایم کیو ایم نے بجٹ منظوری کو گورنر ٹیسوری کی بحالی سے مشروط کردیا

 

 

 

وفاقی بجٹ سے قبل سیاسی جماعتوں کی مشاورت اور مطالبات کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی تناظر میں ایم کیو ایم (پاکستان) کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے پارٹی کی اہم شرط قرار دیا ہے۔

رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بجٹ کی منظوری کےلیے کامران ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ بحالی ہماری ریڈ لائن ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ ایم کیوایم کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کے اجلاس میں یہ معاملہ رکھاگیا تھا،ارکان اسمبلی نے معاملے پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔

ترقیاتی شعبے کےلیے وسائل میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے : احسن اقبال

فاروق ستار کے مطابق بجٹ پیش ہونے سے قبل پارٹی رہنماؤں کا ایک اور اجلاس طلب کیا جائے گا،جس میں اس معاملے سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت کی جائے گی۔

Back to top button