بنوں حملے میں شہید فوجی جوان آبائی علاقوں میں سپرد خاک

بنوں کینٹ حملے میں شہید فوجی جوان آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کردیاگیا،
شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئرافسران، جوانوں، شہداء کے لواحقین اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی
آئی ایس پی آر کے مطابق پندرہ جولائی2024کوبنوں کنٹونمنٹ پر دہشتگردوں کے خود کش حملے کے نتیجے میں شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونے والے پاک فوج کے نائب صوبیدار محمد شہزاد شہید ، حوالدار شہزاد احمد شہید ، حوالدار ظل ِحسین شہید ، سپاہی ارسلان اسلم شہید ، سپاہی اشفاق حسین خان شہید ،سپاہی سبحان مجید شہید ، سپاہی امتیاز خان شہید اور فرنٹئیر کانسٹبلری کے لانس نائیک سبز علی خان شہید کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔
شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئرافسران، جوانوں، شہداء کے لواحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق مادرِ وطن سے دہشتگردی کی لعنت اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔شہداء کی یہ عظیم قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی ۔۔

Back to top button