ہمارا معیشت کو ڈیفالٹ سے بچانا کچھ عناصر کو ہضم نہیں ہو رہا : اسحٰق ڈار

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف معاشی استحکام کےلیے دن رات کوشاں ہیں، پاکستان کو ڈیفالٹ کے دہانے سے واپس لائے ہیں،ہمارا معیشت کو ڈیفالٹ سے بچانا کچھ عناصر کو ہضم نہیں ہو رہا۔
اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ ملک کو آگے لےکر جانا ہم سب کی اجتماعی ذمے داری ہے، تمام اسٹاک مارکیٹوں کے انضمام کےبعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج بلندیوں کو چھورہی ہے۔
اسحٰق ڈار کاکہنا ہےکہ کارپوریٹ قانون میں بہتری کی گنجائش موجود ہے، کارپوریٹ لاء اتھارٹی کو خودمختار ادارہ بنایا،مسابقتی کمیشن صارفین کے حقوق کے تحفظ کا ذمےدار ہے۔
ان کاکہنا ہےکہ مسابقتی کمیشن کی ذمے داری کنزیومر پروٹیکشن سوسائٹی کےلیے اہم ہے،2013ء میں پاکستان غیر مستحکم مارکیٹ ڈکلیئر ہو گیا تھا، اس کے بعد معیشت بہتر ہوئی، اسٹاک مارکیٹ بلندیوں پر پہنچی، اگر ملک نے آگےجانا ہے تو اس میں بہت پوٹینشل ہے۔
وزیر خارجہ نے کہاکہ معیشت کی بہتری کےلیے نوجوان اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خدا نے ہمارے ملک کو ہر قسم کی نعمت سے نوازا ہے،ہم نے اینٹی مناپلی لاء کو مضبوط کیا،لوگوں کو مناپلی کے بارےمیں زیادہ سمجھ نہیں،ڈاکٹر کبیر سدھو سی سی پی کو کامیابی سے آگے لےکر بڑھ رہے ہیں۔
اسحٰق ڈار کا یہ بھی کہنا ہےکہ27 سال کے بعد ہم نے ایس ای او کی صورت میں کثیر الجہتی ایونٹ کیا،اس طرح آگے بڑھتے رہےتو 2030ء تک پاکستان جی 20 کا حصہ ہوگا۔
ان کاکہنا تھاکہ پاکستانی معیشت میں بےپناہ مواقع موجود ہیں،بیرونی قرضوں سے نجات ضروری ہے ہمیں مستقبل میں مضبوط معیشت کی ضرورت ہے،وقت کا تقاضا ہے ہم معاشی خود انحصاری کی جانب بڑھیں۔
عمران اور بشریٰ بی بی کی ہر منگل کو ملاقات کرارہے ہیں : سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل
اسحٰق ڈار کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم شہباز شریف معاشی استحکام کےلیے دن رات کوشاں ہیں، پاکستان کو ڈیفالٹ کے دہانے سے واپس لائے ہیں، ہم نے معیشت کو بچایا جو بعض عناصر کو ہضم نہیں ہورہا،بعض عناصر پاکستان کو ڈیفالٹ دیکھنا چاہتےہیں۔
