بھارتی کرکٹ بورڈ وفد کل قذافی اسٹیڈیم میں سیمی فائنل دیکھے گا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل کل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کا وفد کل قذافی اسٹیڈیم میں سیمی فائنل دیکھے گا، وفد کی قیادت نائب صدر بھارتی بورڈ راجیو شکلا کریں گے۔

چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل: آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

 

ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی بورڈ کا وفد کل واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے گا اور لاہور میں دو روز قیام کرے گا۔

واضح رہے کہ آج بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا سیمی فائنل دبئی میں کھیلا جارہا ہے۔

Back to top button