کچھ عناصر پاکستان میں دراندازی کرتے ہیں، لیکن یہ ہماری پالیسی نہیں : افغان ناظم الامور

پاکستان میں تعینات افغان ناظم الامور مولوی سردار احمد شکیب کا کہنا ہے کہ  کچھ عناصر پاکستان میں دراندازی کرتے ہیں، لیکن یہ ہماری پالیسی نہیں۔

پاکستان میں تعینات افغان ناظم الامور مولوی سردار احمد شکیب نےکہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان رابطے کےچینلز موجود ہیں تاہم اس وقت کوئی اعلی سطح پر بات چیت جاری نہیں۔

افغان ناظم الامور نےکہا کہ پاکستان کو شاید کچھ شکایات ہیں لیکن ہمیں علم نہیں کہ امن و امان کےحوالے سے پاکستان کو کیسے رضامند کریں۔

انہوں نے پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کےاستعمال کے الزامات کی تردید کرتےہوئے کہاکہ یہ بالکل بھی سچ نہیں ہے یہ الزامات غلط ہیں، افغانستان اپنی سرزمین کسی کےخلاف استعمال نہیں ہونے دیتا،تاہم کچھ عناصر دراندازی کرتےہیں، لیکن یہ ہماری پالیسی نہیں ہے،سرحدی دراندازی کوئی نئی چیز نہیں، اگر ہم اس پر قابو پاناچاہیں تب بھی یہ ناممکن ہوگا۔

سردار احمد شکیب کاکہنا تھاکہ کوئی افغان یہاں آ  کر دہشت گردی نہیں کرتا، ہم کسی افغان کو کسی ہمسایہ ملک میں جہاد کی اجازت نہیں دیتے،اس حوالے سےباقاعدہ فتوے بھی جاری ہوچکے ہیں۔

افغان ناظم الامور کا کہنا تھا کہ پاکستان کےساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے کام کر رہے ہیں لیکن اقتصادی و تجارتی تعلقات کی راہ میں کچھ چیلنجز اور رکاوٹیں موجود ہیں،سرحدی راہداریوں کےذریعہ باہمی تجارتی تعلقات جاری ہیں،سرحدی راہداریوں کی بار بار بندش، گاڑیوں کی غیرضروری تلاشی اور کسٹمز کےمعاملات جیسے مسائل کا سامنا ہے،سفارتی مذاکرات طویل المدت تجارتی تعلقات کےلیے ضروری ہیں، افغانستان وسطی سے جنوبی ایشیا کےلیے اہم راہداری ثابت ہوسکتا ہے۔

آئینی ترمیم کےلیے ووٹ نہ دیتے تو ترمیم کا بہت گندا ڈرافٹ آتا  : مولانا فضل الرحمٰن

سردار احمد شکیب نےکہا کہ افغانستان پاکستان ون ڈاکیومینٹ رجیم کےنام سے نئے سرحدی قوانین کا احترام کرتےہیں تاہم بسا اوقات یہ سرحد کی دونوں جانب رہنےوالوں کےلیے مسئلہ بنتے ہیں جو 70 برس پہلے کی طرح آسان پالیسیاں چاہتے ہیں، بدقسمتی سے پاکستان کی جانب سے تجارت و ٹرانزٹ کے معاملات کو سیاسی معاملات کےساتھ مکس کر دیا جاتا ہے، اگر مختلف معاملات کو الگ الگ رکھا جائے تو مسائل نہیں ہوں گے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ چمن اور اسپن بولدک سمیت دیگر سرحدی تجارتی گزرگاہیں ہمارےباہمی تعلقات کو مضبوط بنائیں گی۔

Back to top button