آئینی ترمیم کےلیے ووٹ نہ دیتے تو ترمیم کا بہت گندا ڈرافٹ آتا  : مولانا فضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے دعویٰ کیا ہے کہ جے یو آئی کے 8 ووٹ تھے لیکن آئینی ترمیم کےلیے حکومت نے 11 ووٹ خرید لیے تھے، آئینی ترمیم کےلیے ووٹ نہ دیتے تو ترمیم کا بہت گندا ڈرافٹ آتا۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نےکہا اگر ہم ووٹ نہ کرتے تو بہت گندا ڈرافٹ آتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن میں رہ کر ترمیم منظور کی۔
مولانا فضل الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ کہ ملک کے نظریاتی مسائل ہیں،ملک کو آئین کے تابع بنانا ہے،ملک سے 2028 تک سودی نظام کا مکمل خاتمہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمرن خان سمیت تمام سیاست دانوں کی قید کے خلاف ہوں۔

شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دو طرفہ تعاون بڑھانے پراتفاق

مولانا فضل الرحمٰن نےکہا کہ ایک مہینے کی محنت کےبعد جمعیت نے اپنے اہداف حاصل کرلیے ہیں، پی ٹی آئی نےاپنے حالات کی وجہ سےووٹ نہیں کیا۔

Back to top button