پاکستان اداکارہ سونیا حسین کو کیا واقعی بالی وڈ سے آفر آئی؟

پاکستانی اداکارہ سونیا حسین کاکہنا ہے کہ بھارت سے عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کی آفرکی گئی تھی مگر میں نے قبول نہیں کیا۔

سونیاحسین نے انٹرویو میں بتایا کہ مجھے پہلے بھی متعدد بار بھارتی فلموں میں کام کرنے کیلئے آفر آچکی ہیں۔عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کی آفر آئی تو میں نے فلم مینجمنٹ سے ملاقات بھی کی تھی مگر دونوں ممالک کے مابین کشیدہ صورتحال کے باعث میں نے آفرٹھکرادی۔

مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان عباسی نے ’عوام پاکستان پارٹی‘ لانچ کردی

 

اداکارہ سونیا حسین نے مزید انکشاف کیا کہ جب عمران ہاشمی کے ساتھ فلم میں کام کی آفر آئی تو میں بہت کم عمر تھی ۔فیملی کی جانب سے سختیاں بھی کافی تھیں۔

سونیا حسین نے بتایا کہ مجھے بھارتی اداکار سنتوش کمار کی پرانی فلم کے ریمیک اور مشہور ناول نگار شیکسپیئر کے ناول پر مبنی ایک بالی وڈ فلم میں کام کرنے کی پیشکش بھی ہو چکی ہے۔

Back to top button