جنوبی افریقا کےفاسٹ بولر کویِنا مپھاٹی20سیریزسےآؤٹ

جنوبی افریقا کے نوجوان فاسٹ بولر کویِنا مپھاکا پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔
کرکٹ جنوبی افریقا کے مطابق مپھاکا ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز اور نمیبیا کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی سے باہر ہوگئے ہیں۔
مپھاکا کو یہ انجری گزشتہ ہفتے 4 روزہ ڈومیسٹک میچ کے دوران ہوئی تھی۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 5.5 اوورز کرائے، لیکن ہیمسٹرنگ میں تکلیف کے باعث ان کو میدان چھوڑنا پڑا۔
ابتدائی اسکین میں اگرچہ کوئی سنگین مسئلہ ظاہر نہیں ہوا تھا، لیکن بعد میں مزید میڈیکل ٹیسٹ میں انکشاف ہوا کہ مافاکا کو گریڈ 1 سے 2 درجے کی ہیمسٹرنگ انجری ہے۔
کرکٹ جنوبی افریقا کے مطابق مپھاکا اگلے 4 ہفتوں تک ری ہیبیلیٹیشن کے عمل سے گزریں گے۔
آٹنیل بارٹمین کو مپھاکاکی جگہ 11 اکتوبر کو نمیبیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ اور پاکستان کے خلاف 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
