وزیراعظم اوربلاول بھٹو میں ٹیلیفونک رابطہ،سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے نہ صرف سیاسی معاملات بلکہ خارجہ پالیسی اور حالیہ سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیوں پر بھی گفتگو کی۔

یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب اتحادی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان حالیہ سیلابی صورتحال پر امدادی اقدامات کے حوالے سے بیانات کی جنگ شدت اختیار کر چکی تھی تاہم صدر مملکت آصف زرداری اور ن لیگ کے وفد کی نوابشاہ میں ملاقات کے بعد لگتا ہے کہ اب دونوں اتحادیوں میں ’سیزفائر‘ ہوچکا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے دونوں جانب سے ایک دوسرے پر تنقید روزانہ کی بنیاد پر پریس کانفرنسوں اور بیانات کے ذریعے کی جا رہی تھی۔

اس کشیدگی میں اس وقت مزید اضافہ ہوا جب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کو پانی کے حقوق کے معاملے پر کھری کھری سنا دیں اور کہا کہ انہیں مشورے دینے کی ضرورت نہیں۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!