جنوبی وزیرستان: وانا رستم بازار میں بارودی مواد کا دھماکا، 2اہلکار شہید

جنوبی وزیرستان کے  وانا رستم بازار  میں بارودی مواد کے دھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور  18 شہری زخمی ہوگئے۔

ڈی ایس پی اصغر علی شاہ کے مطابق  جنوبی وزیرستان لوئر کے  وانا رستم بازار میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا۔

ڈی ایس پی نے بتایا کہ دھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 4  اہلکار زخمی ہوئے۔ بارود سپر مارکیٹ میں گیٹ کے قریب نصب تھا۔

دھماکے میں 18 شہری زخمی بھی ہوئے جن میں بچے بھی شامل ہیں ۔ڈی ایچ کیو اسپتال وانا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

 

Back to top button