مخصوص نشستوں کے فیصلے کےلیے اسپیکر کا الیکشن کمیشن کو دوسرا خط
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کےمطالبے پر خواتین اور اقلیت کےلیے مخصوص نشستوں سےمتعلق جلد فیصلے کےلیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔
پارلیمانی رہنماؤں نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو خط لکھ کر الیکشن ترمیمی بل 2024ء کےتناظر میں خواتین اور غیرمسلم اراکین اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن کمیشن کی طرف سے فیصلہ نہ کیےجانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کےمطابق پارلیمانی رہنماؤں نے اسپیکر قومی اسمبلی کو الیکشن کمیشن کو اس حوالےسے جلد فیصلہ کرنے کےلیے خط لکھنےکی درخواست کی۔
ذرائع کا کہناہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےپارلیمانی رہنماؤں کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو دوسرا خط لکھ دیا اور الیکشن کمیشن سےجلد فیصلہ کرنے کی درخواست کی ہے۔
یاد رہےکہ اسپیکر قومی اسمبلی 19 ستمبر 2024ء کو الیکشن کمیشن کو اس حوالےسے ایک خط پہلے ہی ارسال کرچکے ہیں، خط میں یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ آئینی ترمیمی بل 2024ء پاس ہوچکا ہے اب الیکشن کمیشن جلد سےجلد خواتین اور غیرمسلم اراکین کی نشستوں کے حوالے سےفیصلہ کرے۔
ذرائع کےمطابق نشستوں کےجلد فیصلےسے اس حوالے سے ابہام ختم ہوجائے گا اور پارلیمان مکمل فعال ہو کر عوامی فلاح و بہبود کےلیے بہتر طور پر اقدامات کرسکے گا۔
عمران خان، علی امین گنڈاپور اور دیگر کے خلاف دہشت گردی کا ایک اور مقدمہ درج