خصوصی پارلیمانی کمیٹی : بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں ، خورشید شاہ

خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین خورشید شاہ کا کہنا ہے پی ٹی آئی کی آئینی کمیٹی میں موجود لوگ بے بس ہیں، بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں ہے، ہم نے باربار ان سے ان کا مجوزہ ڈرافٹ مانگا لیکن انہوں نےابھی تک ترامیم نہیں دیں۔

خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کاکہنا تھا کہ آئینی ترمیم کا مسودہ دو دن تک مکمل ہوجائے گا، پی ٹی آئی کے آئینی کمیٹی میں موجود لوگ بے بس ہیں،ہم نے بار بار ان سےان کا مجوزہ ڈرافٹ مانگا لیکن انہوں نے ابھی تک ترامیم نہیں دیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے ارکان پارلیمںٹ کے اغوا بارے آگاہ کیا ہے،اسپیکر کے سامنے معاملہ رکھا ہے، وہ اس معاملے کو سنجیدگی سےدیکھ رہے ہیں۔

چیف جسٹس کے انتخاب کے طریقہ کار کا فیصلہ نہیں ہوا : عرفان صدیقی

خورشید شاہ کاکہنا تھا کہ لاہور اور راولپنڈی میں ہونےوالے طلبہ کے احتجاج میں پی ٹی آئی کا ہاتھ ہے۔

واضح رہےکہ خصوصی پارلیمانی کمیٹی کےگزشتہ روز ہونےوالے اجلاس میں پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی تھی،اجلاس میں پی ٹی آئی کےچیئرمین بیرسٹر گوہر نے مخلف نکات پر زبانی تجاویز بھی دیں جس کے بعد کمیٹی نے 6 جماعتوں کے مجوزہ ڈرافٹ کا جائزہ لیا۔

ذرائع کےمطابق 26 ویں آئینی ترمیم کےحوالے سے حکمران اتحاد کی مولانا فضل الرحمان سے مشاورت مکمل ہوگئی ہے جس پر وہ پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد  کمیٹی اجلاس میں آگاہ کریں گے۔

Back to top button