سری لنکن ٹیم نےکھیل کےجذبے،دوستی کی نئی مثال قائم کی،محسن نقوی

 

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم نے کھیل کے جذبے اور دوستی کی بہترین مثال قائم کی ہے۔

محسن نقوی نے سری لنکا کی ٹیم کی جانب سے پاکستان کا دورہ جاری رکھنے کے فیصلے پر شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کا کھیل اور سپورٹس مین اسپرٹ قابلِ تعریف ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےسوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے بقیہ ون ڈے میچز 14 اور 16 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کے پاکستان ٹور جاری رکھنے کے فیصلے پر شکر گزار ہیں۔سیریز کے اگلے دونوں میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہی ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے 2 ون ڈے 13 اور 15 نومبر کو ہونے تھے۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی فول پروف سکیورٹی کی یقین دہانی،سری لنکن کرکٹ بورڈ نےکرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان مکمل کرنےکافیصلہ سنایاتھا۔

ایک روزہ سیریز اور سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان آئی سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورہ ادھورا چھوڑ کروطن واپسی کی درخواست کی تھی۔ تاہم، سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو دورہ مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

سری لنکن بورڈ کے ذرائع کے مطابق دورہ ادھورا چھوڑنےو الےکھلاڑی پر دو سال کی پابندی عائد کی جائے گی۔

سیکیورٹی خدشات کو دور کرنے کے لیے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سری لنکن ہائی کمشنر اور ٹیم منیجرسے ملاقات کی اور فول پروف سیکیورٹی کی ضمانت دی۔

پاکستان اور سری لنکا کےدر میان تین میچز کی سیریز کادوسرا و ن ڈےکل راولپنڈی میں کھیلاجائےگا۔ جس کے بعد پاکستان ، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان ٹرائی سیریز بھی شیڈول ہے۔

Back to top button