زرمبادلہ ذخائر میں 4 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی کمی

ایس بی پی کا کہنا ہے کہ 8 ستمبر کو ختم ہفتے ہونے والے ہفتے تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 4 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کم ہوئے۔

مرکزی بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 8 ستمبر تک 13 ارب 7 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 14 کروڑ ڈالر کم ہو کر 7 ارب 63 کروڑ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 9 کروڑ 28 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 44 کروڑ ڈالر ہیں۔

Back to top button