پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کارحجان رہا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج شدید مندی رہی جہاں 100 انڈیکس میں بڑی کمی دیکھی گئی۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ 100انڈیکس 908 پوائنٹس کم ہو کر 74 ہزار 666 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری دن میں 100 انڈی 1077 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
انسانی اسمگلنگ کے الزام میں زیر حراست صارم برنی پر امریکہ نے ردعمل دے دیا
آج حصص بازار میں 41 کروڑ 44 لاکھ شیئرز کے سودے 18.31 ارب ڈالر میں طے ہوئے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 120 ارب روپے کم ہوکر 10 ہزار 61 ارب روپے ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کے ایم آئی 30 انڈیکس ایک ہزار 758 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 23 ہزار364 پوائنٹس پر بند ہوا۔