سوڈان:پُرہجوم بازارمیں فضائی حملہ،23افراد ہلاک

خانہ جنگی کےشکار سوڈان کےدارالحکومت میں پُرہجوم بازار میں بمباری میں23افراد ہلاک اور40 سے زائد زخمی ہوگئے۔
بازار حکومت مخالف نیم فوجی دستےریپڈ سپورٹ فورسز کے مرکزی کیمپ کے قریب واقع ہےاورمبینہ طورپرحکومتی فوج نےاسےنشانہ بناناچاہا تھا۔
سوڈان کی فوج نے حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی
سوڈان کی فوج کی جانب سےاس حملےکی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تاہم حریف فورس کی جانب سےسوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوزشیئر کی گئیں جس میں تباہی دکھائی گئی ہے۔
امریکا کا اسرائیل کواینٹی میزائل سسٹم دینےپرغور
ہلاک اورزخمی ہونےوالوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔زخمیوں سے7 کی حالت نازک ہونےکےباعث ہلاکتوں میں اضافےکاخدشہ ظاہرکیاجارہاہے۔
خیال رہےکہ سوڈان میں سیاسی بحران کےدوران فوج اورنیم فوجی دستے کے درمیان شروع ہونےوالی طاقت اوراختیارکی جنگ طول پکڑ گئی ہے۔
دونوں جانب سےایک دوسرےپرحملوں کا سلسلہ جاری ہےجس میں ہونے والی زیادہ ترہلاکتیں نہتے شہریوں کی ہوتی ہیں۔مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔
